Sunday, November 6, 2011

ڈینگی مچھر بھگاؤ اور مکاؤ گھریلو پودوں سے


ڈینگی مچھر بھگاؤ اور مکاؤ گھریلو پودوں سے
زمانہ قدیم سے یہ حقیقت ہے کہ نیم کے درخت میں بہیت سےطبی اور صحتی،زراعتی اور ماحولیاتی   فوائد ہیں جس کو آج کی تحقیق نے بھی ثابت کیا ہے اس کے اجزا کئی ادویات کئ دوسری مصنویات بنانے کے کام آتے ہیں  نیم کا درخت مچھروں سے قدرتی رکاوٹ ہے ڈینگی کے خاتمے کے لئے کار آمد ہے مزید نیم کے درخت کے ارد گرد مچھر نہیں ہوتے تحقیق کے لئے آپ خود بھی مشاہدہ کر سکتے ہیں نیم کا درخت ماحول پر مثبت طور پر اثر انداز ہوتا ہے. یہ دن کے دوران دیگر درختوں کے مقابلے میں زیادہ آکسیجن خارج کرتا ہے فضا کو  وسیع پیمانے میں  آلودگی سے صاف رکھتا ہے یہی افادیت کوال گندر[ایلو ویرا پلانت]  کی ہے یہ رات کو وسیع پیمانے میں آکسیجن خارج کرتی ہے فصا کو آلودگی سے صاف رکھتی ہے
انسانی صحت کے لئے نیم کا درخت اور کوال گندر کا پلانٹ قدرت کی نعمت ہے  اپنی مدد آپ کے تحت  مچھر مکاؤ پروگراموں  کو دیہی اور شہری سطح پر تشکیل دے کر  ڈ ینگی کے خطرات سے عوام کو آگاہی مچھروں سے تحفظ کے لئےان پودوں
  کی گھر گھر شجرکاری اور شجرپرورشی  سے ڈینگی مچھر اور وائرس سے
مستقل چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے موسم گرما میں مچھروں کی بہتاب ہو گی 
 اس سے  پہلے اور ان دیگر پودوں کو بھی زمین یا گملوں میں آسانی سے لگایا جاسکتا ہے  مچھروں سے اور ڈینگی سے قدرتی رکاوٹ ہو سکتی ہے
حکومت خاص کر پنجاب حکومت جو اربوں روپے کیمیکل سپرے اور سپرے کا سامان پر خرچ کرنے کےباوجود ڈینگی مچھر پر قابو نہیں پا سکی بلکہ کیمیکل سپرے نے مچھر دشمن اور مچھر خور دیگر  حشرات کو بھی ختم  کردیا۔ حکومتی سطح پر نیم کے درخت کی شجرکاری اور شجر پرورشی شروع کر دے تو ڈینگی مچھر اور وائرس سے مستقل چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت اور عوام کو دیگر تمام ذارئغ اور اقدامات بھی  ڈینگی سے بچاؤ کے لئے استعمال کرنے چاہیں        Horsemint Plant 1 [حبشی پودینہ]اس کی خوشبو سے مچھر بچتا ہے اور پریشان ہو کر دور بھگتا ہے، قدرتی مچھر  بھگاؤ ہے. اس لئے صدیوں سے 
مچھروں کو دور رکھنے کے لئے استعمال کیاجا تا ہے آپ اپنے صحن یا کمرہ میں اسکا گملا رکھنے سےمچھر آپ کے قریب نہیں آئے گا ۔
Marigolds - 2[گیندا ۔ انتہائی خوبصورت پھُول]
گیندا کے پھول کی خوشبو مچھروں کو پسند نہیں مچھروں سے چھٹکارا پانے کے لئے چھوٹے کنٹینرز یا گملون میں صحن یا مین دروازے کے دونوں طرف رکھنے سے مچھروں سے بچا جا سکتا ہے۔
Ageratum Coumarin  -3[ سَدا بَہار پودا] ۔ گُلِ مينا کی نَسَل سے تَعلُق رَکھنے والا پودا
ایک خاموش نیلے اور سفید پھول رکھنےوالا اس کی خوشبو  سے مچھروں کو  نفرت ہے اس کے قریب بھی نہیں بھٹکتے گھروں کو  مچھروں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں بہیت پیارا پودا ہے۔
Citronella plant - 4[اگن گھاس] کافی پرکشش گھاس ہے مچھروں سے بچاؤ کے طور پر اس کی کافی افادیت ہے ، یہ کافی پرکشش ترو تازہ خُوشبودار کافی اونچی گھاس ہے بیٹھنے والے علاقوں کے ارد گرد
لگانے سے مچھروں سے بچاؤ ہے۔
  Catnip  -5 [ سنبل بری] ۔ پودے کی قسم کا نیلے پھولوں والا پودا ۔ اور بیٹھے والے علاقوں کے ارد گرد رکھاجاتاہے سب سے زیادہ طاقتور مچھر بھگاؤ پودا ہے. حالیہ مطالعے نے ظاہر کیا ہے کہ یہ مچھروں پر کیمیکل کے مقابلے میں دس گنا زیادہ مؤثر ہے.دوسری طرف بلیوں پر اس کے نشہ آور اثرات بھی ہیں.
Rosemary - 6 [کلیل کوہستانی] پر کشش زمین کی تزئین کی ظاہری شکل کو فروغ دینے کے لئے اور ساتھ قدرتی مچھر نفرت انگیز بھی ہے مچھر اس سے دور دور بھا گتے ہیں خوشبووں سے بھرا ہوا پودا   ہے اس کے خوبصورت پھول ہوتے ہیں

 ڈاکڑ سہیل ملک صا حب کا وسڈوم اور وژن ہے کہ انہوں نے حملہ آور  ڈینگی دشمن سے نبٹنے کے لئے حکمت عملی کے لئےLinked Group: Medicine Pakistan:          Dengue Fever Threat and Researchانٹرنیٹ پر  سلسلہ شروع کیا یہ آٹیکل اسی سلسلہ میں لکھا ہے
HOMEO/DR.FATEHYAB ALI SYED
               www.nutritionisthomeopath.blogspot.com

No comments:

Post a Comment