Sunday, September 30, 2012

موٹاپے کا علاج قدرتی ہارمون سے



موٹاپے کا علاج قدرتی ہارمون سے
انسانی معدے میں قدرتی طور پر موجود ایک ہارمون کی مقدار میں اضافہ کر کے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ’اوکسٹنٹوموڈلن‘ نامی یہ ہارمون نہ صرف بھوک پر قابو پاتا ہے بلکہ’ایکٹیوٹی لیول‘ میں بھی اضافہ کرتا ہے جس سے صحتمندانہ انداز میں وزن کم کیا جا سکتا ہے۔
یہی ہارمون انسانی دماغ کو یہ پیغام بھیجتا ہے کہ اب پیٹ بھر چکا ہے اور موٹے افراد میں اس ہارمون کی کمی ہوتی ہے۔
انٹرنیشنل جنرل آف اوبیسٹی‘ نامی رسالے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ’ڈائٹنگ‘ سے چونکہ ایکٹوٹی‘ میں کمی واقع ہو جاتی ہے اس لیئے وزن کم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
امپیرئل کالج لندن کے پروفیسر سٹیو بلوم کا کہنا ہے کہ اس ہارمون سے بھوک میں واقعتاً کمی ہوتی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ اس ہارمون سے جسمانی’ایکٹوٹی لیول‘ میں اضافے کا پتہ چلا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ہارمون کا قدرتی طور پر انسانی حسم میں پایا جانا بھی ایک فائدہ مند چیز ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں اس ہارمون کے صحت پر مضر اثرات پرنے کا اندیشہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ’ یہ ان خراب دوائیوں کی مانند نہیں جن میں آپ کو سالوں تک خوفناک کیمیکل کھانے پڑتے ہیں
موٹے افراد اس ہارمون کی کمی کی وجہ سے زیادہ کھانا کھاتے ہیں۔ علاج کے دوران ان موٹے افراد میں اس ہارمون کی مقدار بڑھا دی جائے گی۔ پروفیسر بلوم کا کہنا ہے کہ’ اس دریافت سے ڈاکٹروں کو موٹاپے کے علاج کا ایک بالکل نیا طریقہ مل جائے گا۔ ہمیں خوراک کی کمی سے اپنی توجہ ہٹا کر جسمانی ورزش پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ہیومیوپیتھک ڈاکڑ فتحیاب علی سید بی ایس سی (غذااورغذائیت)
ڈی ایچ ایم ایس[ 1974 لاہور]آر ایم پی رجسڑیشن 9027
نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی حکومت پاکستان
www.nutritionisthomeopath.blogspot.com

No comments:

Post a Comment