Friday, October 2, 2015

اطالوی ڈاکٹر Rubini نے 1864 میں کیکٹس گرانڈی فلورس کو ہومیوپیتھک ادویات میں شامل کیا تھا
قدرتی پودوں میں بیماریوں کے خلاف بھرپور شفا یابی کی خصوصیات ہوتیں ہیں خاص کر
صحرائی کیکٹس پودے بیابان میں رہتے تھے لیکن ان کے حیرت انگیز غذائی اور ادویاتی فوائد  ان کو نہ
صرف ریگستان  سےہرباغ اورگھر میں کھنیچ   لائیں ہیں
بلکہ یہ  ہرگروسری سٹور، غذائیت کے اسٹورز خصوصی  طور پر   فينسی دکانو ں پر کیکٹس کی معروف مصنوعات موجود ہیں صرف کیکٹس ہی نہیں بلکہ کانٹیدار ناشپاتیاں کیکٹس کی اقسام بھی ہیں کیکٹس متبادل ادویات کی دنیا میں بھی مقبول ہیں اسلئے کاشت بھی کیئے جاتےہیں کیکٹس  کے ہر جزو کو جسم کی طاقت میں اضافہ کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جا تا ہے
روایتی طب کیکٹس پلانٹ کی ادویاتی صلاحیت پر روشنی ڈالتی ہےاس کی مخفی شفا یابی قوتوں کوتحقیق شناسی سے ایشیا اور دنیا میں ادویات کے روایتی نظام میں کیکٹس پلانٹ کا عام استعمال کیا جاتا ہے اطالوی ڈاکٹر Rubini نے 1864 میں کیکٹس گرانڈی فلورس کو ہومیوپیتھک ادویات میں شامل کیا تھا کیکٹس گرانڈی فلورس ہومیوپیتھک علاج میں اس کا مدر ٹنگچر درد قلب جب فو لادی پنجہ یا لو ہے کا شکنجہ دل کو بھینچتا ہے۔ یہ عجیب قسم کا احساس کیکٹس کی ایک عام علا مت بھی ہے اور دیگر اعضاء مثلا ً ‘چھا تی‘ مثانہ‘ رحم وغیرہ میں بھی یہ بھینچے جا نے یا سکڑ نے کا احسا س پا یا جا تا ہے۔ سر پر فشارخون کی وجہ سے ایسا بھاری پن محسوس ہورہا ہو دل کے ارد گرد سختی اور جکڑن محسوس ہورہی ہو اور بوجھ کا احسا س پا یا جا تا ہے ایک طویل عرصے سے کیکٹس کو بیماریوں کے  معتدل علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا  ہے
کانٹیدار ناشپاتیاں کیکٹس کے کانٹوں کی دو اقسام ہیں ایک فلیٹ گل شکل ہےان پر پھول اور پھل آتے ہیں
بھارت اور میکسیکو کے قبیلے کیکٹس کو کھانے کی مختلف اقسام کے طور پر استعمال کرتے ہیں پنیر،سوپ، جام بناتے ہیں
موسمیاتی تبدیلیوں اور فوڈ پروسیسنگ کی تمام ضروریات کو ایڈجسٹ کرنے کی تشکیل کے لئے  کیکٹس استعمال ہوتے ہیں نہ صرف یہ اکثرایلو ویرا کی  طرح کیکٹس  بھی جلد پر سوزش یا ناسور کو مندمل کرنے میں استعمال ہوتے ہیں
کیکٹس کیڑے کے کاٹنے کی سوزش  کےاثرات کے  خلاف بہت تیز  ہوتے ہیں کھجلی لالی اور یہاں تک کہ الرجک رد عمل بھی دور کرتے ہیں کیا خوب اور مؤثر کانٹیدار پلانٹ ہے؟
ایک ریسرچ میں کیکٹس کےایک ٹکڑا میں فلیوو نائڈذ بکثرت ہوتا ہے فلیوو نائڈذ خاص طور مخالف آکسی ڈنٹ کی صلاحیت کے لئے جانا جاتا ہے اسلئے اس کو قدرتی حیاتیاتی ردعمل ترمیم کار بھی کہتے ہیں دوسرے مادہ ایلرجی اور وائرس کے جسم کے رد عمل تبدیل کرنے کی حمایت کرنے کے قابل ہے
بہت سی رپورٹیں میں کیکٹس  کے فلیوو نائڈذ کے کینسر یا سَرطانی مادَّہ کے خلاف ایک اہم کردار اور کینسر سَرطانی مادَّہ کے مخالف سرگرمی  کوتشکیل دیتے ہیں
فلیوو نائڈذ سبز چائے، چاکلیٹ، اور پھلوں کی کچھ اقسام میں بھی موجود ہے
کیکٹس کانٹیدار ناشپاتیوں کا  ہر حصے استعمال کیا جا سکتاہے جیسے ایک سبز بڑی فلیٹ انڈ نما پلیٹ
کیکٹس میں  غذائی پر افروز معدنیات اجزاء  اور پوٹاشیم، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم کے
علاوہ بیٹا کروٹین اور ابتدائی شکل میں وٹامن اے اور سی   بھی پایا جاتےہیں یہ تمام اجزاء  پالک میں بھی پائے جاتے ہیں اکثر غذائی سبزیوں کو صحت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے.
تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کیکٹس انسانی جسم کے اندرنی شفائی عمل کو تیز کرتا ہے مدافعتی نظام کی حفاظت کرتا ہے
اور جسم میں آزاد ذراتی سے چھٹکارا حاصل  کرواتے ہیں
کانٹیدار ناشپاتیاں  بڑی عمر کے بد اثرات کو سست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور مسلسل عضاء کی بہتر نشوونمااور عضاء   کےکام میں مدد گار ہوتے ہیں
 اس کے علاوہ تجربہ سے ثابت ہوا  کیکٹس پھل مؤثر طریقے سے بلڈ پریشر کو کم اور ایل ڈی ایل کی صحت مند سطح کو برقرار رکھنے میں مدد گار ہے کولیسٹرول کی سطح کم اور زیادہ کارڈیک کام کے بوجھ کے خطرے کو کم سے کم کرتا ہے خاص کر کانٹیدار  کیکٹس ناشپاتیاں
کھلاڑی زیادہ توانائی حاصل کرنے کے لئے کیکٹس ناشپاتیاں کھانا شروع کر تے ہیں عام مشق پر اور چوٹ ،بیماری کے بعد کی مشق پر کیکٹس  کا  رس تیزی سے شفا یابی کرتاہے کم چربی، اعلی فائبر، اعلی غذائیت کے علاوہ
کانٹیدار ناشپاتیاں کیکٹس کم چینی جڑی بوٹیوں کی فہرست پر سب سے اوپر ہے
جرنل ایٹحنو فارما کولوجی میں آخری اشاعت میں ذیابیطس کی دیکھ بھال میں فلیٹ کیکٹس ذیابیطس قسم2 کے مؤثر علاج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے
یریزونا کی یونیورسٹی کی تحقیق پیکٹین کیکٹس کے پھل کےمواد میں پایا جاتا ہے
 
پیکٹین سےخون میں گلوکوز کی سطح کو مستحکم کرنے میں مدد ملتی ہے  ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مؤثر پائے جاتے ہیں کیکٹس یا ذیابیطس کی روک تھام  اور خطرے کو کم سے کم کرنےمیں مدد گار ہے
آپ بھی گھر   میں گملے  میں صحرئی کیکٹس لگائیں  اور  اس کی افادیت سے   فوائد اٹھائیں    شکریہ
https://www.facebook.com/pages/Homeopathynutritionherbs/138439162917723?

Monday, March 23, 2015

پکا ہوا پپیتا پھل اور کچا بطور سبزی استعمال ہوتا ہے

غذائی اعتبار سے پپیتا پھلوں میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ پکا ہوا پپیتا پھل اور کچا بطور سبزی استعمال ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، سی، ای، فاسفورس، پوٹاشیم، کیلشیم، کاربوہائیڈریٹ اور دیگر غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت پر موثر اثرات مرتب کرتے ہیں۔ پپیتا قبض کشاء پھل ہے جس میں فائبر کی موجودگی کولیسٹرول لیول کم کرنے کا سبب بنتی ہے
پپیتا فائبر سے بھرپور پھل ہے، اس میں کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے، اس میں موجود اینزائم کولیسٹرول کی آکسیڈائزیشن سے بھرپور تحفظ فراہم کرتے ہیں، جس سے دل کے دورے کے خدشات کم ہوتے ہیں۔ پپیتے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ انسان کی بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے۔ پپیتے کے بیجوں میں ادویاتی اثرات پائے جاتے ہیں، یہ انٹسٹائن میں ہونیوالے کیڑوں کے خاتمے میں مدد کرتے ہیں، یہ ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور قبض کشا ہے۔ اس میں موجود پاپائن اینزائم ہاضمے کا اینزائم ہے جو غذا کو قدرتی طریقے سے ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ پپیتے کا جوس پس اور میوکس صاف کر کے بڑی آنت کے انفیکشن کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ جلد کے ایسے انفکیشن اور زخم جو ٹھیک نہ ہو رہے ہوں پپیتے کے استعمال سے یہ زخم جلدی بھر جاتے ہیں۔ حاملہ خواتین روزانہ اس کا استعمال کریں تو انہیں متلی اور صبح کے وقت طبیعت کے بوجھل پن کی شکایت نہیں ہوتی۔ پپیتے میں اینٹی انفلامیٹری اینزائم بھی پائے جاتے ہیں جو جوڑوں کی سوزش اور سوجن سے ہونے والے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔ اس میں کینسر سے تحفظ فراہم کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ پپیتا وٹامن اے اور سی سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور بخار و فلو کے مریضوں کے لئے بھی مفید ہے۔ سر کی خشکی کو ختم کرتا ہے۔ پپیتے کے استعمال سے چہرے کے دانے ختم ہو جاتے ہیں۔ لڑکیاں اسے فیس پیک کے طور پر لگاتی ہیں جس سے چہرے کے بند مسام کھل جاتے ہیں۔ یہ مردہ سیل ہٹا کرچہرہ کو نکھارتا ہے۔ پپیتے کی افادیت کے مدنظر طبی ماہرین اسے ہفتے میں کم از کم ایک بار استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ اسے فروٹ سلاد کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے جلدی امراض کے لئے اسے براہ راست جلد پر بھی لگایا جاسکتا ہے

مریکی ماہرین نے دل کے مریضوں کیلئے پپیتا فائیدہ مند قرار دیا ہے۔ امریکی ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایسے لوگوں جن کو دل کی بیماری لاحق ہے کو چاہئے کہ پپیتے کا استعمال کریں کیونکہ یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھتا ہے اور دل کی شریانوں میں چربی کو جمنے نہیں دیتا۔ یہ خون کی روانی کو بہتر کرتا ہے جس کے نتیجہ میں ہارٹ اٹیک سے بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ پپیتا کھا کر دل کی صحت کو برقرار رکھ کر صحت مند اور فعال زندگی گزارنا ممکن ہے۔گرم خشک مزاج کے حامل پپیتے کا شمار زرد سبزیوں میں ہوتا ہے اور پپیتا کیروٹین کا بہترین ذریعہ ہے‘ پپیتا کینسر کے مریض کیلئے شفا بخش ہے‘ کینسر کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ پپیتے کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ پپیتے میں ہضم کرنے والے خامرے بھی موجود ہوتے ہیں یہ قبض کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ پپیتے میں پایا جانے والا کیروٹین جسم میں جا کر حیاتین الف میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمیائی تجزئیے کے مطابق 100گرم پپیتہ میں 20یونٹ وٹامن اے ‘42یونٹ وٹامن سی اور 45یونٹ وٹامن بی ٹو کے علاوہ 70گرام پروٹین اور 40حرارے (کلوریز) بھی ہوتے ہیں۔ طیب یونانی کے ماہرین پپیتہ کے بیجوں کو اپنی مختلف دواں میں بھی استعمال کرتے ہیں جو صحت کیلئے شفا بخش ہوتی ہیں۔ اس میں (وٹامن اے) کے علاوہ کیلشیم‘ فولادفولک ایسڈ اور حیاتین بھی ملتا ہے جس سے جسم میں امراج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکماءاس پھل سے قے واسہال‘ ہیضہ درد معدہ امعا کو دور کرنے کے لئے بطور دو استعمال کرواتے ہیں مخرج بلغم ہونے کی وجہ سے کھانسی ضیق نفس کے لئے مفید ہے۔ اس کے علاوہ بواسیر جوڑوں کے دردفالج اور بالخصوص ڈینگی بخار کے لئے بھی اس کا استعمال بے حد مفید ثابت ہوا ہے۔
https://www.facebook.com/pages/Homeopathynutritionherbs/138439162917723?

Saturday, March 7, 2015

اجوائن گھریلو جڑی بوٹی

   اجوئن خراسانی جنگلی جڑی بوٹی
 Hyoscyamus Niger  L    ہیومیوپیتھک ریمڈی 
کشمیر، بلوچستان اور ایران میں بھی کاشت کی جاتی ہے
دیسی اجوائن گھریلو جڑی بوٹی جو گھریلو طور بھی کاشت کی جاتی ہے
اجوائن دیسی کے پتے کچھ کچھ دھنیا کے پتوں سے مشابہت رکھتے ہیں ۔ ان میں سے تھوڑی سی تیزی اورتلخی ہوتی ہے۔اس کا پو دا سوئے کے پو دے کی طر ح ہو تاہے ۔ جبکہ اس کے چھو ٹے چھوٹے ، سفید چھتری کی طر ح ملے ہوئے پھول ہو تے ہیں ۔ پھولوں کے بعد چھوٹے چھوٹے بیج لگتے ہیں۔ اور یہی اجوائن دیسی کے دانے کہلاتے ہیں
نظام انہضام میں مختلف خصوصیات کے طور پر یونانی ادویات کی  تیاری میں استعمال کی جاتی ہے
پاکستان ادویاتی پودوں کی قدرتی عطا کردہ دولت سے مالامال ہے. پاکستان میں مقامی طور پر فارماسیوٹیکل گھریلو دوا سازی قدرتی نباتیات کے ذریعے کی جا رہی ہے جدید دواسازی کی مارکیٹ   بنیادی ذریعہ  بن گئی  ہے پاکستان بھی ادوئیاتی پودوں کی طبی دنیا بنتا جا رہا ہے اس وقت ہمارے دیہی علاقوں کے سب سے زیادہ بیماریوں کے علاج کے لئے عام دیسی قدرتی ادویات  کواستعمال کیا جا رہا ہے  کیوں کہ ایک عام آدمی انگریزی ادویات کی بلند قیمتوں کا متحمل نہیں ہو سکتا عام دیسی قدرتی ادویات کی فراہمی میں خود مختار بن رہے ہیں ہماری ادوئیاتی پودوں کی صنعت ترقی کر رہی ہے ہمارے ملک اور برصغیر میں صدیوں  سےجنگلی جڑی بوٹیوں کی بھرمار ہے ادویاتی پودوںکی مختلف اقسام کی انتہائی جدید اسکریننگ کی تکنیک استعمال کرتے ہوئے ان کو الگ تھلگ کر  کےکاشت کیا جا رہا ہے.
زمانہ قدیم سے مختلف جڑی بوٹیوں کی حیاتیاتی سرگرمیوں کو ظاہر کرتا  ہےروایتی دیسی  طب اجوائن کی ادویاتی صلاحیت پر روشنی ڈالتی ہےاس کی مخفی شفا یابی قوتوں کوتحقیق شناسی سے ایشیا اور دنیا میں ادویات کے روایتی نظام میں جڑی بوٹیوں کا عام استعمال کیا جاتا ہے
ہومیوپیتھک،، یونانی یا مشرقی طب کے نظام میں عظیم صلاحیتوں کے مالک ہیں ہومیوپیتھک،، یونانی یا مشرقی طب میں تحقیق شناسی سے ایشیا اور دنیا میں دیسی قدرتی ادویات کے روایتی نظام میں پودوں کا دواؤں  میں عام استعمال کیا جارہا ہے
جڑی بوٹیاں کی کارکردگی کا مظاہرہ اور پودوںسے دواؤں تک ایک تحقیق کے مطابق
استعمال کیا جا رہا ہے ہومیوپیتھک, یونانی یا مشرقی طب  کے متحرک ہربل مرکبات ہمارے ملک میں دیگر عرب  ممالک میں بلکہ پوری دنیا میں مقبول ہیں
ہومیوپیتھک ڈاکڑ فتحیاب علی سید بی ایس سی (غذااورغذائیت)
ڈی ایچ ایم ایس[ 1974 لاہور]آر ایم پی رجسڑیشن 9027
نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی حکومت پاکستان
زمانہ قدیم سے مختلف جڑی بوٹیوں کی حیاتیاتی سرگرمیوں کو ظاہر کرتا  ہےروایتی دیسی  طب اجوائن کی ادویاتی صلاحیت پر روشنی ڈالتی ہےاس کی مخفی شفا یابی قوتوں کوتحقیق شناسی سے ایشیا اور دنیا میں ادویات کے روایتی نظام میں جڑی بوٹیوں کا عام استعمال کیا جاتا ہے