Sunday, October 20, 2013

خربوزہ، گردے اور پیٹ کے امراض کیلئے مفید


خربوزے کے غذائی اجزاء
خربوزے میں بے شمارغذائیت ہوتی ہے۔ آدھا کلو خربوزے میں دو روٹیوں کے برابر غذائیت ہوتی ہے۔ خربوزے میں پانی، فاسفورس، کیلشیم، پوٹاشیم، کیرےٹین، تانبا، گلوکوز اور وٹامن ”اے‘‘ اور ”بی“ پائے جاتے ہیں۔ جسم مضبوط بنانے اور موسمی تپش کا مقابلہ کرنے والا وٹامن ”ڈی“ بھی اس میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ گوشت بنانے والے روغنی اور نشاستہ دار اجزاء بھی اس میں پائے جاتے ہیں۔ 100گرام خربوزے میں 21 حرارے، ایک گرام پروٹین، 5گرام نشاستہ اور ایک گرام ریشہ ہوتا ہے۔ یہ تمام اجزاء انسانی جسم کو مضبوط اور صحت مند بناتے ہیں۔ میٹھے خربوزے کا مزاج گرم تر، ترش خربوزہ سرد تر اور پھیکا خربوزہ معتدل مزاج رکھتا ہے۔ تندرست معدے کے حامل لوگ خربوزے کو ڈیڑھ دو گھنٹے میں ہضم کرلیتے ہیں جبکہ ٹھنڈے مزاج کے بوڑھے اسے ہضم کرنے میں تین چار گھنٹے لگاتے ہیں اور انہیں ڈکار آتے رہتے ہیں۔

https://www.facebook.com/pages/Homeopathynutritionherbs/138439162917723


خربوزہ، گردے اور پیٹ کے امراض کیلئے مفید

انار ہارٹ اٹیک اور فالج کیخلاف ڈھال




جدید تحقیق کے مطابق شیریں انار جراثیم کش ہوتے ہیں۔ اس لئے ٹی بی کے مریضوں کے لئے مفید ہوتے ہیں ۔ اس میں مٹھا س کی ایسی قسم موجود نہیں ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مضر ہو اس لئے شوگر کے مریض کھلے دل سے انار کا جوس پی سکتے ہیں۔ اس میں چکنائی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس لئے انار کھانے سے خون کی نالیوں کو نقصان ہوگا نہ کولیسٹر ول میں اضافہ ہوگا اور یہ وزن کم کرنے کے لئے مفید ہے۔ میٹھا انار معدے اور اس میں موجود اشیاءکے لئے بے حد مفید ہے۔ حلق کے ورم پھیپھڑوں کی سوزش میں اکسیر ہے


انار ہارٹ اٹیک اور فالج کیخلاف ڈھال

Thursday, October 10, 2013

پلانٹس، زہنی دباٴو کو کم کرتے ہیں



ہمدم درینہ شجر اور بشر
پودوں کی مدد اور کارکردگی سے ہوائی ماحولیاتی ٹاکسن کو ہٹانا فائیٹو ریمیڈیاشن کہا جاتا ہے ان ڈور ہوا اکثر باہر کی ہوا کے مقابلے میں زیادہ آلودہ ہوتی ہے پودے گھروں کے اندر آسائش اور کاربن ڈائی آکسائیڈ ،دھواں کی زہريلی گيسوں سے ہوا کوصاف کرنے کی صلاحیت رکھتےہیں گھروں میں صحت مند ماحول مہیا کرتے ہیں
پلانٹس، زہنی دباٴو کو کم کرتے ہیں کام کی کارکردگی میں اضافہ کرتے ہیں اور خراب ماحول کی علامات کودورکر کے صحت مند ماحول بناتے ہیں
منی پلانٹ ایپئپریمنئم ایئریوم سبز پتیدار جنوب مشرقی ایشیا اور نیو گنی سے آنے والی بيل سنہری دَروَن ،چاندی بیل، گُلِ بائی، چَڑَھنے والی بيل بھی کہتے  ہیں
منی پلانٹ  Epipremnum aureum ہیومیوپیتھک ریمڈی سبز پتیدار پلانٹ فضاء میں آکسیجن خارج کرنے کے علاوہ سگریٹ کے زہريلےدھواں اور پینٹ،,کیمیکل،چسپندے،  فارمل ڈی ہائیڈ, بینزین کمپاؤنڈ سے پیدا ہونے والی زہريلی گيسوں، سَرطانی مادَّہ کو ہوامیں سے ختم کر تا ہے منی پلانٹ کارخانوں اور دفترکی عمارتوں کی کے لئےخاص طور پر مفید ہے
ہومیوپیتھک ڈاکڑ فتحیاب علی سید بی ایس سی (غذااورغذائیت)
ڈی ایچ ایم ایس[ 1974 لاہور]آر ایم پی رجسڑیشن 9027
نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی حکومت پاکستان
www.nutritionisthomeopath.blogspot.com
 https://www.facebook.com/pages/Homeopathynutritionherbs/138439162917723
https://www.facebook.com/fatehyabali.syed