موٹاپے سے نجات


 ماہرین نے موٹاپا کم کرنے کے لیے ایک ایسی چیز بتا دی ہیں جس سے آپ کی صحت بھی کمزور نہیں ہوگی اور موٹاپے سے بھی نجات مل جائے گی۔ یہ چیز اخروٹ ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”اخروٹ کھانے سے  صرف انسان کو موٹاپے سے نجات ملتی ہے بلکہ اس کا کولیسٹرول بھی قابو میں رہتا ہے  اخروٹ میں ایسی چکنائی پائی جاتی ہے جو دل کی صحت اور کولیسٹرول کم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ “ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”ایک مٹھی اخروٹ روزانہ کھانے سے انسان موٹاپے، کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔“برطانوی اخبار”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو سکول آف میڈیسن کے ماہرین نے کی ہے۔ ماہرین نے اپنی تحقیق میں 22سے 72سال کی 245ایسی خواتین کے طبی ریکارڈ کا تجزیہ کیا جنہوں نے وزن کم کرنے کے ایک سالہ پروگرام میں شرکت کی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم کی رکن ڈاکٹر شیریل راک کا کہنا تھا کہ ”تحقیق کے نتائج دیکھ کر میں حیران رہ گئی۔ میں نے دیکھا کہ اگرچہ اخروٹ میں چکنائی اور توانائی کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے لیکن ان سے بھی انسان کے موٹاپے میں اتنی ہی کمی آتی ہے جتنی دوسری وزن میں کمی کرنے والی غذاوں سے آتی ہے۔ یہ نہ صرف موٹاپا ختم کرتا ہے، بلکہ اخروٹ انسان کے دل کی صحت کو بھی برقرار رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس لیے ہم اس نتیجے پر پہنچنے کہ لوگوں کو ایک مٹھی اخروٹ روزانہ لازمی کھانے چاہئیں

اکثر سادہ ترین غذائیں صحت کے لیے بہت اچھی ہوتی ہیں اور یہ بات گری دار میووں کے لیے بالکل صحیح ہے، جنھیں قدرت نے پروٹین، صحت مند چربی، فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور بہت سے وٹامن اور معدنیات کے ساتھ ایک مکمل غذائی پیکج کے طور پر تیار کیا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے تحت کی جانیوالی اس تحقیق میں محققین نے 245فربہ خواتین کو ایک سال کے وزن کم کرنے کے پروگرام میں بھرتی کیا، جن کی عمریں 22 سے 72 برس کے درمیان تھیں۔ وزن اور دل کی صحت پر اخروٹ کے حوالے سے کیے جانے والی کئی مطالعوں میں اخروٹ کو وزن کم کرنے کے لیے اہم بتایا گیا ہے

ان خواتین کوتین مختلف گروپ میں تقسیم کرکے تین مختلف اقسام کی غذائیں کھانے کے لیے دی گئیں۔ایک گروپ کو کم چربی پر مشتمل ڈائیٹ پر رکھا گیا جبکہ دوسرے گروپ کے لیے کم کاربو ہائیڈریٹ اور زیادہ چکنائی والی ڈائیٹ مقرر کی گئی اس کے علاوہ تیسرے گروپ کی خواتین کو اخروٹ سے بھر پور ڈائیٹ کے ساتھ زیادہ چکنائی اور کم کاربو ہائیڈریٹ پر مشتمل غذا کھانے کے لیے دی گئیں۔

چھ ماہ مکمل ہونے پر تمام گروپ کی خواتین نے ابتدائی وزن کا اوسطاً 8 فیصد وزن کم کیا تھا جبکہ اخروٹ سے بھر پور غذا کھانے والی خواتین نے بھی اتنا ہی وزن کم کیا جتنا کہ دوسرے گروپ کی خواتین نے کیا تھا۔ محقق ڈاکٹر شیرل راک نے کہا کہ یہاں    تعجب کی بات یہ تھی کہ دوسری خواتین کے مقابلے میں اخروٹ کی ڈائیٹ پر عمل کرنے خواتین کے کولیسٹرول کی سطح میں 

https://nutritionisthomeopath.blogspot.com/?m=1 بہتری آئی تھی۔            


No comments:

Post a Comment