یہ ویڈیو تمباکو نوشی

 

یہ ویڈیو تمباکو نوشی کے انسانی جینز پر اثرات پر سائنسی تحقیق پر مب


نی ہے، جو ڈی این اے میں ہونے والی نقصان دہ تبدیلیوں کو ظاہر کرتی ہے اگر آپ کوئی
سگریٹ نوشی سے جین میں خطرناک تبدیلیاں پیدا ہو سکتی ہیں، طبی تحقیق
نیویارک ایک نئی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی انسانی جینز میں تبدیلیاں لاتی ہے۔ جس میں جین سے متعلقہ معلومات کی ترسیل کے نظام ڈھانچے اور طریقہ کار میں تبدیلی بھی شامل ہے۔ ان تبدیلیوں سے خلیوں کی ساخت بھی بدل جاتی ہے۔ ماہرین طب نے اس تحقیق کے بعد کہا ہے کہ انسان کی قوت مدافعت پر سگریٹ کے بہت زیادہ مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ سرطان اور سیل ڈیتھ میٹا بولزم سے متعلق بیماریاں سگریٹ نوشی سے جنم لے سکتی ہیں۔ سائوتھ ویسٹ فائونڈیشن فار بائیو میڈیکل ریسرچ نے اپنی تحقیق کے دوران 323 منفرد حیثیت کے حامل جین تلاش کئے ہیں جن میں سگریٹ نوشی کی وجہ سے تبدیلیوں کو نوٹ کیا گیا ہے۔ اس تحقیق میں 1240 افراد کو شامل کیا گیا۔ تحقیق کے دوران خون کے سفید خلیوں میں تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ تحقیق مکمل کرنے والے پروفیسر جیک چارلس ورتھ نے کہا ہے کہ ہمارے نتائج نے پہلی مرتبہ سگریٹ نوشی کے ساتھ بیماریوں کی جامع وجوہات کو سامنے لانے میں مدد فراہم کی ہے۔
 ہومیوپیتھک ڈاکڑ فتحیاب علی سید بی ایس سی (غذااورغذائیت)ڈی ایچ ایم ایس[ 1974 لاہور]آر ایم پی  (نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی حکومت پاکستان
www.nutritionisthomeopath.blogspot.com

No comments:

Post a Comment