Friday, January 23, 2015

بندر کیا جانے ادرک کا سواد ۔

 بندر کیا جانے ادرک کا سواد ۔
ادرک ایک قسم کی خوشبودار اور ہاضم جڑ جو خشک ہو کر سونٹھ بن جاتی ہے
ادرک برصغیر  کاجنسنگ
سردی شروع ہوتے ہی ادرک کی اہمیت بڑھی                                                                                                                                                                                                             
   کہتے ہیں ‘‘بندر کیا جانے ادرک کا سواد’’ اس لیے کہ ادرک کے اصل فوائد کا احساس صرف انسان ہی کو ہے ۔ پکوانوں کا ذائقہ بڑھانا ہو یا کھانا ہضم کرناہو تو ادرک استعمال کیا جا تا ہے ۔یہ ہر موسم میں دستیاب ہو تا ہے پیٹ خراب ہو جا ئے تو ادرک ،سرچکرا رہا ہو تو دوا ادرک۔ سردیوں میں ٹھنڈ سے بچنا ہو یا نزلہ زکام سے تو علاج ادرک۔ ماہرین تو جوڑوں کا درد بھگانے اور سوجن ختم کرنے میں بھی ادرک کو اکسیر مانتے ہیں۔ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ ادرک قوتِ مدافعت بھی بڑھاتا ہے ۔ اس کی تھوڑی مقدار بھی زیادہ اثر رکھتی ہے ۔ یہ علاج کا علاج ہے ا ور اس کے سائیڈ افیکٹس بھی نہیں ہیں ۔
 (Zingiber )
حصہ استعمال: روٹ / جڑ
ادرک کے صحت کے فوائد
ادرک ینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کا حامل ہے زندگی میں خستگی کوروکتا اور توسیع زندگی کو بہترصحت کے کئی فوائد رکھتا  ہے
 ادرک میں جنجیرل ہونےکی وجہ سے پلیٹلیٹ جمع ہونےمیں رکاوٹ پیدا کرتااور خون کا جمنا کلاٹ کو روکتا ہے.
ادرک خون کی گردش  کوبہتر  کرتاہے ادرک نچلے سیرم کولیسٹرال کی سطح کے لئے مدد گار ہے.
ادرک عمل انہضام نظام کے فنکشن کو بہتر بناتا ہے.
ادرک قدرت نے ادرک میں ایسی طاقت رکھی ہے کہ یہ معدے کی تیزابیت کم کرتا ہے۔ اس میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ اشتعالی مادے کے خلاف اچھی طرح سے لڑتا ہے اور تیزابیت سے نجات دلاتا ہے۔ کھانا پکانے کے دوران اس کا استعمال کریں اور بعد میں کاٹ کر کھانے پر چھڑک کر بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے
ادرک کی چائے قولون بڑی آنت کے درد کو زائل کرتی ہے. ادرک بڑی آنت کوصاف کرتی ہے.
ادرک تھَیلیوں یا موڑوں کو زائل کرتی ہے. ادرک عارضی طور اس ورم معدہ اور بد ہضمی کو زائل کرتی ہے
ادرک عارضی طور پر اپھارہ ، بادی ریاح کو زائل کرتی ہے ادرک عارضی طور پر ہے متلی کم کرتی ا ور گھٹاتی ہےاور قے کو روکتی ہے
ادرک سفر کی بیماری سے  روک  تھام اور اس سے نجات دینے میں دیگر ڈرگز کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ہے.
ادرک جسم کی توانائی کی پیداوار کو تیز کرتی ہےاور پسینہ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے.
عضلات کی اذ يت اور اکڑن کو  زائل کرتی ہے. عصبی درد کو ادرک عارضی طور پر روکتی ہے
دانت درد میں تازہ ادرک  کی جڑ درد کو روکتی ہے. ادرک وارمنگ کے اثرات کامن سرد کی علامات کو زائل کرتی ہے
ایک تازہ کار محقق کی نئی تحقیق کے بقول:’’ پٹھوں کے درد سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ادرک کا استعمال مفید ہوتا ہے‘‘۔ہم جانتے ہیں کہ صدیوں سے گھریلو قسم کی متنوع بیماریوں کے لیے ادرک کوبطور علاج استعمال کیا جاتا رہا ہے، جیسے کھانسی،زکام اور معدےکافساد،لیکن ’’ڈیلی میل ڈاٹ کو ڈاٹ یوکے‘‘ کے بموجب اب تحقیقِ جدید نے یہ بات واضح کردی ہے کہ ادرک خاص طور سے پٹھوں کے درد سے نجات حاصل کرنے کامفیدذریعہ ہے۔ یونیورسٹی آف جارجیہ کے پروفیسر پیٹرک اوکونور،جنہوں نے اِس ساری تحقیق کی قیادت کی ہے،پُراعتماد ہیں کہ یہ علاج ِکسی بھی درد کش دوائی سے بہتر ہوگی ۔’’ہراُس شے کاجوفی الواقع درد سے خلاصی عطاکرنے والی ہو،درد کاتجربہ کرنےوالوں کی جانب سےخیرمقدم کیا جائے گا
 متذکرہ تحقیق بتاتی ہےکہ ادرک کی خوراک ،ورزش کے سبب ہونے والے درد کو ۲۵ فی صد کم کرتی ہے۔یہ بات مسلم ہے کہ اِس میں پائے جانےوالے کیمیائی اجزأ میں وہ صلاحیت پائی جاتی ہےجواِسٹیریاڈی جلن مخالف دوائیوں کی صلاحیت سے مماثلت رکھتی ہے،جیسے کہ آئیبوبروفین اور ایسپرین
‘‘اُنہوں نے کہا"
”بندر کیا جانے ادرک کا سواد“ مقولہ بھلے ہی زیادہ پرانا نہ ہو لیکن ادرک کا استعمال اور اس کے طبی فوائد کا ذکر قدیم دور سے چلا آرہا ہے۔ اگر کسی کو ٹھنڈ کا اثر ہو گیا ہے تو کڑک ادرکی چائے سے اسے فوری آرام پہنچتا ہے۔اسی طرح سردیوں میں صبح کی ٹھنڈ میں ادرک، تلسی اور پودینے کے پتے ڈال کر پانی ابالیں پھر اس میں ایک چمچہ شہد ملا لیں اور اسے کاڑھا بنا کر پی لیں ۔ سردی کا اثر کافور ہو جائے گا۔علاوہ ازیںانڈین کھانوں میں ادرک ڈش کو مزید لذیذ بنانے کے لیے ڈالی جاتی ہے۔ادرک ٹھنڈ اور فلو کا قدرتی علاج ہے۔ باسی سڑی غذا کھا لینے کی وجہ سے فوڈ پوائزننگ(سوءہضم)کے علاوہ پیٹ کے اور بھی دیگر عارضوں میں ادرک کا استعمال بہت مفید ہے۔نظام ہاضمہ کی درستگی کے لیے بھی ادرک بہت مفید ہے اور موثر علاج ہے۔اس میں ایسے قدرتی اجزا ہیں جو درد کش ہیں۔یہ آدھے سر کے درد یعنی مرض شقیقہ میں بھی بڑی مفید ہے۔ اسے کھانے کے ساتھ ساتھ اس کا لیپ ماتھے پر ملنے سے درد دور ہوتا ہے۔
 ادرک    (Zingiber )
 ہیومیوپیتھک ریمڈی
تازہ ادرک کے غذائی اجزاء کی قدر100گرام
(ماخذ: یوایس دی اےَ قومی غذاییت ڈیٹا بیس)  
غذائی اجزاء    قدر تقریباً
پانی  78.89        گرام
توانائی  80         کیلوری     
پروٹین 1.82         گرام
کل لپڈ (چربی) 0.75 گرام
کاربوہائیڈریٹ  17.77 گرام
کل غذائی فائبر  2.0 گرام
کل شکر         1.70 گرام
منرلز
کیلشیم16              ملیگرام
آئرن           0.60 ملیگرام
میگ
نیشیم         43 ملیگرام
فاسفورس        34 ملیگرام
پوٹاشیم        415  ملیگرام
سوڈیم             13 ملیگرام
زنک 0.34             ملیگرام
وٹامنز
وٹامن سی  کل اسکوربیک ایسڈ 5.0 ملیگرام
تھامن         0.025   ملیگرام
ریبوفلون 0.034        ملیگرام
نیاسین0.750           ملیگرام
وٹامن بی6   0.160   ملیگرام
فولیٹ DFE  μ  11     گرام
وٹامن بی 12  μ   0.00 گرام
وٹامن اے رایبریلی μ  0 گرام
وٹامن اے   IU    0            
وٹامن ای (الفا-tocopherol) 0.26 ملیگرام
وٹامن ڈی      (D2 + D3  μ 0.0گرام
وٹامن ڈی                0 IU 
وٹامن K (phylloquinone) μ   0.1گرام
لپڈز
کل سیر فیٹی ایسڈ.041         .  0گرام
کل فیٹی ایسڈ مونوونساتوراٹڈ 0.154  گرام
کل فیٹی ایسڈ پولیونساتوراٹڈ 0.154  گرام
کولیسٹرال                                0 ملیگرام

https://www.facebook.com/pages/Homeopathynutritionherbs/138439162917723?