غذائی اعتبار سے
پپیتا پھلوں میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ پکا ہوا پپیتا پھل اور کچا بطور سبزی
استعمال ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، سی، ای، فاسفورس، پوٹاشیم، کیلشیم،
کاربوہائیڈریٹ اور دیگر غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت پر موثر اثرات
مرتب کرتے ہیں۔ پپیتا قبض کشاء پھل ہے جس میں فائبر کی موجودگی کولیسٹرول لیول کم
کرنے کا سبب بنتی ہے
پپیتا فائبر سے
بھرپور پھل ہے، اس میں کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے، اس میں موجود اینزائم
کولیسٹرول کی آکسیڈائزیشن سے بھرپور تحفظ فراہم کرتے ہیں، جس سے دل کے دورے کے
خدشات کم ہوتے ہیں۔ پپیتے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ انسان کی بڑھتی عمر کے اثرات
کو کم کرتا ہے۔ پپیتے کے بیجوں میں ادویاتی اثرات پائے جاتے ہیں، یہ انٹسٹائن
میں ہونیوالے کیڑوں کے خاتمے میں مدد کرتے ہیں، یہ ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور
قبض کشا ہے۔ اس میں موجود پاپائن اینزائم ہاضمے کا اینزائم ہے جو غذا کو قدرتی
طریقے سے ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ پپیتے کا جوس پس اور میوکس صاف کر کے بڑی
آنت کے انفیکشن کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ جلد کے ایسے انفکیشن اور زخم جو
ٹھیک نہ ہو رہے ہوں پپیتے کے استعمال سے یہ زخم جلدی بھر جاتے ہیں۔ حاملہ خواتین
روزانہ اس کا استعمال کریں تو انہیں متلی اور صبح کے وقت طبیعت کے بوجھل پن کی
شکایت نہیں ہوتی۔ پپیتے میں اینٹی انفلامیٹری اینزائم بھی پائے جاتے ہیں جو
جوڑوں کی سوزش اور سوجن سے ہونے والے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔ اس میں کینسر سے
تحفظ فراہم کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ پپیتا وٹامن اے اور سی سے بھرپور
ہوتا ہے جو جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور بخار و فلو کے مریضوں کے لئے
بھی مفید ہے۔ سر کی خشکی کو ختم کرتا ہے۔ پپیتے کے استعمال سے چہرے کے دانے ختم
ہو جاتے ہیں۔ لڑکیاں اسے فیس پیک کے طور پر لگاتی ہیں جس سے چہرے کے بند مسام
کھل جاتے ہیں۔ یہ مردہ سیل ہٹا کرچہرہ کو نکھارتا ہے۔ پپیتے کی افادیت کے مدنظر
طبی ماہرین اسے ہفتے میں کم از کم ایک بار استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ اسے فروٹ
سلاد کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے جلدی امراض کے لئے اسے براہ راست جلد پر بھی
لگایا جاسکتا ہے
|
مریکی
ماہرین نے دل کے مریضوں کیلئے پپیتا فائیدہ مند قرار دیا ہے۔ امریکی
ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایسے لوگوں جن کو دل کی بیماری لاحق ہے کو
چاہئے کہ پپیتے کا استعمال کریں کیونکہ یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو برقرار
رکھتا ہے اور دل کی شریانوں میں چربی کو جمنے نہیں دیتا۔ یہ خون کی روانی کو بہتر
کرتا ہے جس کے نتیجہ میں ہارٹ اٹیک سے بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ
پپیتا کھا کر دل کی صحت کو برقرار رکھ کر صحت مند اور فعال زندگی گزارنا ممکن
ہے۔گرم خشک مزاج کے
حامل پپیتے کا شمار زرد سبزیوں میں ہوتا ہے اور پپیتا کیروٹین کا بہترین ذریعہ ہے‘
پپیتا کینسر کے مریض کیلئے شفا بخش ہے‘ کینسر کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ پپیتے کا
استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ پپیتے میں ہضم کرنے والے خامرے بھی موجود ہوتے ہیں
یہ قبض کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ پپیتے میں پایا جانے والا کیروٹین
جسم میں جا کر حیاتین الف میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمیائی تجزئیے
کے مطابق 100گرم پپیتہ میں 20یونٹ وٹامن اے ‘42یونٹ وٹامن سی اور 45یونٹ وٹامن بی
ٹو کے علاوہ 70گرام پروٹین اور 40حرارے (کلوریز) بھی ہوتے ہیں۔ طیب یونانی کے
ماہرین پپیتہ کے بیجوں کو اپنی مختلف دواﺅں میں بھی استعمال کرتے ہیں جو صحت کیلئے شفا بخش ہوتی ہیں۔ اس
میں (وٹامن اے) کے علاوہ کیلشیم‘ فولاد‘ فولک ایسڈ اور حیاتین بھی ملتا ہے جس سے جسم
میں امراج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکماءاس پھل سے قے
واسہال‘ ہیضہ درد معدہ امعا کو دور کرنے کے لئے بطور دو استعمال کرواتے ہیں مخرج
بلغم ہونے کی وجہ سے کھانسی ضیق نفس کے لئے مفید ہے۔ اس کے علاوہ بواسیر جوڑوں کے
درد‘ فالج اور بالخصوص ڈینگی بخار کے لئے بھی اس
کا استعمال بے حد مفید ثابت ہوا ہے۔
https://www.facebook.com/pages/Homeopathynutritionherbs/138439162917723?
https://www.facebook.com/pages/Homeopathynutritionherbs/138439162917723?