Thursday, June 13, 2013

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ نوشی سے








ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ نوشی سے انسانی جسم پر مضر اثرات سالوں میں نہیں بلکہ منٹوں میں مرتب ہوتے ہیں۔
امریکہ کی یونیورسٹی میں منیسوٹا کی ٹیم کی تحقیق کے مطابق جو کیمیائی مادہ کینسر کا سبب بنتا ہے وہ کیمیائی مادہ سگریٹ نوشی کے باعث انسانی جسم میں بہت تیزی سے بنتا ہے۔
تحقیق کاروں نے اس تحقیق کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا انتباہ ان لوگوں کے لیے ہے جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔
سگریٹ نوشی کے باعث دل کا مرض اور کینسر کا علم تو پہلے ہی سے ہے۔ لیکن اس تحقیق کے بعد اس بات کا علم ہوا ہے کہ مضر اثرات سالوں میں نہیں منٹوں میں مرتب ہوتے ہیں۔
اس تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سگریٹ نوشی سے نقصان ہونے کے عمل کو محض پندرہ سے تیس منٹ لگتے ہیں۔
منیسوٹا یونیورسٹی کے پروفیسر سٹیفن ہیشٹ کا کہنا ہے ’یہ تحقیق بہت اہم ہے۔ اس تحقیق سے پہلی بار یہ معوم ہوا ہے کہ صرف سگریٹ نوشی کتنی نقصان دہ ہے۔‘
اس ریسرچ کی مالی معاونت امریکہ کے نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ نے کی تھی۔
ہیومیوپیتھک ڈاکڑ فتحیاب علی سید  بی ایس سی (غذااورغذائیت)ڈی ایچ ایم ایس[ 1974 لاہور]آر ایم پی (نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی حکومت پاکستان)رجسٹریشن نمبر 9027
تھراپیز٭غذااور غذائیت٭ ہیومیوپیتھی٭ ہربل میڈیسن٭ کلینیکل Meditation طبی مراقبے
http://nutritionisthomeopath.blogspot.com

No comments:

Post a Comment