قدرتی طور پر جانداروں کے جسم خالق کائنات نے اس انداز میں ڈیزائن کیے ہیں کہ ان کے جسم کےقدرتی یعنی اندرونی ریسورسز اور قدرت کا عطا کردا روحانی وزڈم سے خوب با آور ہوتے ہیں ڈاکٹر ہانمن نے بھی واٸٹل فورس( روح) کی انسانی زندگی میں اہمیت کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ یہ وہ قوت ہے جو نظر نہیں آتی لیکن پورے جسم کوکنٹرول کرتی ہے۔جسم میں بیماری یا جھٹکا لگنے کے بعد بتدریج معمول پر آجاتے ہیں مگر ہم لوگ زہنی طور پر اس کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے اور جلد بازی بے صبری میں علاج معالجہ کی طرف رجوع ہوتے ہیں اس ہی وجہ سے ڈاکڑوں ;حکیموں ; ہومیوپیتھسز اور پیروں فقیروں کی موجیں لگی ہوٸیں ہیں اُدھر
پاکستان میں ہومیوپیتھک ادویات کے مدر ٹنکچر
اور ہومیوپیتھک کمبینیشن کی کوالٹی کنٹرول ؛ معیار آور انیلیسز کرنے کی کوئی لیبارٹری یا ادارہ نہیں اگر ہے تو پلیز بتائیں رہا پوٹنسیاں ؛ 200 سے 1 ایم ؛ 10 ایم ؛ 50 ایم ؛ سی ایم ؛ 10 ایم ایم کی دھڑا دھڑ هم ہومیوپیتھسز ہائی پوٹنسیاں کی بے دھڑک مریضوں پر فائرینگ کر رہے ہیں یہ تو لیبل پیتھی ہے ہومیوپیتھی تو نہ ہوئی کیونکہ ایسا کوئی طریقہ نہیں کہ پوٹنسیاں چیک ہو سکتیں ہوں نہ ہی ہومیوپیتھ خود انکی شناخت کر سکتا ہو فارمیسیاں تو پوٹنسیاں کے نام پر الکحل کی سو گنا زائد قیمت بٹور رہیں ہیں ہومیوپیتھسز اور مریض انکے سامنے بیبس ہیں پورا یہ ایک مافیا ہےبہتر یہ ہے ان لیبل میڈیشنز اور پوٹنسیوں کی بجاٸے ھوالشافی کہہ کر مریضوں کا علاج پلاسیبو سے اگر نیت صاف اور خدمت خلق کےجذبے سے سرشار ہوں تو رَبِّ الْ عٰلَمِیْنَ آپ کے ہاتھ میں شفا دے گا آمین
فتحیاب علی سید ہومیوپیتھ
No comments:
Post a Comment